اثاثہ جات کیس: چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین اور شریک ملزم انجم ذیشان گرفتار

160

لاہور (نمائندہ جسارت) قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں گریڈ 19 کے آفیسر چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین اور شریک ملزم انجم ذیشان کو گرفتار کرلیا ،ملزم پر70 کروڑ سے زاید مالیت کے اثاثہ جات و بینک اکائونٹ بنانے کا الزام ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج (جمعہ)احتساب عدالت لاہور کے روبرو پیش کیا جائے گا۔