فلسطینی سفیر کی گاڑی ضبط کرنے پر عدالت کسٹم کلکٹرپر برہم

145

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلسطینی سفیر کی گاڑیاں ضبط کیے جانے پر کسٹم کلکٹرپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی سفیر کی دوسری گاڑی بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ کارروائی روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع دے دی۔ کیس کی سماعت فلسطینی سفیر کی درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صرف ایک گاڑی کے لیے 2 ملکوں کے تعلقات کو داؤپر لگا دیا گیا ۔دفتر خارجہ کے معاملات میں یہ آئینی عدالت بھی مداخلت نہیں کرتی، عدالت نے کسٹم وکیل سے استفسار کیا کہ کارروائی سے پہلے آپ نے دفتر خارجہ سے پوچھا، کوئی قانونی سقم تھا فلسطینی سفیر کو دفتر خارجہ کے ذریعے پہلے آگاہ کرنا چاہیے تھا ،گاڑی ضبط کرکے کیا فائدہ ہوا معاملات کو وسیع تناظر میں دیکھا جائے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی ۔