شہرام خان ترکئی اورانورزیب خان نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا

96

پشاور(آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے رکن صوبائی اسمبلی شہرام خان ترکئی اور انورزیب خان سے جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاور میں صوبائی وزیر کے
عہدہ کا حلف لیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت صوبائی وزرااور مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان شریک ہوئے۔