ملک میں پائیدار ماہی گیری کو فروغ دینا ہوگا، صدر مملکت

75

اسلام آباد(آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت پاکستان کی ماہی گیری کی پالیسی پرجمعرات کو اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر سمندری امور نے صدر کو پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب میں صدر عارف علوی کا کہناتھاکہ ملک میں پائیدار ماہی گیری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے کو مستحکم کر کے کثیر زرمبادلہ کمانے اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کیصلاحیت موجود ہے۔ماہی گیری کے شعبے کی ترقی سے ملک میں غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔غیر قانونی ماہی گیری کی حوصلہ شکنی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سلسلے میں اعتماد میں لینا ازحد ضروری ہے، صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ماہی گیری کے طریقوں کو اپنانے سے پاکستانی ایکسپورٹرزکو نئی مارکیٹس تک رسائی حاصل ہوگی ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی ، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ،رضوان احمد اور وزارت کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی ۔