سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن کی درخواست پر بحرین نے اسرائیلی طیاروں کو ملکی فضائی حدود کے استعمال کی منظوری دے دی۔
وزارت مواصلات و ٹرانسپورٹیشن نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای آنے اور جانے والی تمام ممالک کی پروازیں بحرین کی فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔
اس سے قبل سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد اسرائیلی پروازیں بھی سعودی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے براہ راست یو اے ای جاسکیں گی۔