کے الیکٹرک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دیدی

293

کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزیداضافےکیلئےنیپراکودرخواست دے دی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نےفی یونٹ بجلی ایک روپے54پیسےمہنگی کرنےکی درخواست کی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ کثیر سالہ ٹیرف کےوسط مدتی جائزےکےتحت مانگاگیا ہے۔

نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک نےمزید143ارب86کروڑروپےکی سرمایہ کاری کی اجازت مانگی ہے، ورکنگ کیپٹل کی لاگت کی مد میں فی یونٹ بجلی65پیسےمہنگی کرنےکی درخواست ہے۔

قرضےکی لاگت پرنظرثانی کی مدمیں فی یونٹ10پیسےمہنگی کرنےکی درخواست کی گئی ہے جب کہ گروتھ کی مدمیں فی یونٹ بجلی29پیسےمہنگی کرنےکی درخواست ہے۔

کےالیکٹرک کی منافع کی شرح17فیصدسےبڑھاکر41.94فیصدکرنےکی درخواست آئی ہے،کےالیکٹرک کی درخواست پر16ستمبرکوزوم کےذریعےسماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ لوڈشیڈنگ پر نیپرا کی جانب سے 20 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد وفاق نے کے الیکٹرک کیلیے ٹیرف میں اضافے کی منظوری  دی تھی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں کےالیکٹرک کےبجلی ٹیرف میں ایک روپیہ 9 پیسےفی یونٹ اضافےکی منظوری دی گئی۔ بجلی ٹیرف بڑھانے کے فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

اکتوبر 2020 کے بجلی بل میں اضافہ شامل ہوگا، اضافہ 2016 سے 2019 کےدوران سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کےالیکٹرک کو 4.7 ارب سبسڈی بھی دےگی۔