آئی آئی آر یو کا قیام آئی سی اے پی میں تحقیقی کلچر کو فروغ دینے میں مددگار ہوگا۔ خلیل اللہ شیخ

237

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کے لئے،انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے ایک ریسرچ یونٹ (آئی آئ آر یو) کی بنیاد رکھی۔

دونوں اداروں نے فنانس،اکاؤنٹنگ ، آڈیٹنگ ، کارپوریٹ گورننس اور ٹیکس سمیت متعلقہ شعبوں میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔آئی سی اے پی اور آئی بی اے تحقیقاتی امیدواروں کو گرانٹ کی شکل میں مطلوبہ فنڈ مہیا کریں گے۔ آئی آئ آر یو عملی تحقیق پر توجہ دے گی۔

اس موقع پر صدر آئی سی اے پی خلیل اللہ شیخ نے کہا کہ دونوں انسٹی ٹیوٹ عوامی مفاد کے مشترکہ وژن میں شریک ہیں اور آئی سی اے پی۔آئی بی اے ریسرچ یونٹ (آئی آئ آر یو) اس سمت میں ایک بہت بڑا قدم ہے۔

خلیل اللہ شیخ نے کہا کہ تحقیق کا میدان ہمیشہ ہی ان کے دل کے بہت قریب رہا ہے اور آئی آئی آر یو کا قیام آئی سی اے پی میں تحقیقی کلچر کو فروغ دینے میں مددگار ہوگا۔ڈاکٹر سید اکبر زیدی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے نے صدر آئی سی اے پی کو آئی بی اے میں خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کے میدان میں معروف یونیورسٹی اور پیشہ ورانہ اکاؤنٹنگ باڈی کے مابین تعاون پاکستانی معاشرے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

خلیل اللہ شیخ (صدر آئی سی اے پی)،ڈاکٹر سید اکبر زیدی (ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے)،سید نجم الحسین (آئی سی اے پی کونسل ممبر)،ریاض رحمان (آئی سی اے پی کونسل ممبر)شریف تابانی (آئی سی اے پی کونسل ممبر) ، سید مسعود اختر (سکریٹری،آئی سی اے پی)،ہارون تبریز (آئی بی اے) اور دونوں اداروں کے سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔