پی آئی اے پائلٹس کی تنخواہؤں میں کٹوتی پر نوٹس جاری،جواب طلب

836

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے پائلٹس کی تنخواہ کٹوتی پر اسلام آبادہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 21 پائلٹس کی تنخواہ میں کٹوتی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پی آئی اےقانونی طورپراس طرح پائلٹس کی تنخواہ نہیں کاٹ سکتی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم کسی ادارےکےمالی معاملات میں نہیں جا سکتے۔

 وکیل نے کہا کہ اگرادارےکےپاس پیسےنہیں توہمیں نوکری سےنکال دے۔عدالت نے ابتدائی موقف سننے کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

درخواست پر مزید سماعت 15 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی پرپائلٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔