کوئٹہ: سابق ایم پی اے مجید اچکزئی ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں بری

493

کوئٹہ:بلوچستان کی ماڈل کورٹ  نے گاڑی سے کچلنے والے پولیس سارجنٹ قتل کیس میں ایم پی اے مجید اچکزائی کو باعزت بری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس سارجنٹ قتل کیس کی سماعت ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے کی، جس میں عدم ثبوت کی بنیاد پر جج نے ملزم مجید اچکزئی کو باعزت بری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 2017 میں   بلوچستان کی اسمبلی کے رکن  مجید اچکزئی نے مرکزی شاہراہ پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس سارجنٹ عطاللہ کو گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق  کردیا تھا ، سی سی ٹی وی فوٹیج  منظر عام پر آنے کے بعد ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، 3سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد آج فیصلہ سنا کر باعزت بری کردیا گیا ہے۔