ملازمت کے آخری دن کو یادگار بنانے کیلئے ٹوئیٹر کے ملازم کا منفرد انداز

368

یہ واقعہ نومبر 2017 کا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ڈلیٹ ہوگیا اور عوام و حکام کی اکثریت تشویش میں مبتلا ہوگئی۔

یہ عجیب واقعہ اس وقت پیش رونما ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اچانک ہی ڈلیٹ ہو گیا اور تقریباً گیارہ منٹ بعد اسے بحال کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب باتیں ہونے لگیں۔ کچھ کو لگا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تو کچھ کو لگا تکنیکی خرابی ہوگئی ہے۔

لیکن جب اس واقعہ کی حقیقت سے پردہ اٹھا تو معلوم ہوا کہ یہ کارنامہ ٹوئٹر کے ایک ملازم کا تھا۔ اس شخص کا ٹوئٹر کمپنی میں ملازمت کا آخری دن تھا اور وہ نوکری چھوڑنے سے پہلے اس دن کو یادگار بنانا چاہتا تھا۔