کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش

117

کراچی (نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات نے آئندہ 10 روز تک بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی تھی لیکن شہر قائد میں اچانک بادل امڈ آئے، شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی سہ پہر اچانک بادل نمودار ہوئے، کلفٹن کے کچھ علاقوں میں دھوپ کے دوران بادل برس پڑے، صدر، گلشن معمار اور سپْرہائی وے پر بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ ملیر میں بھی کچھ علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، سب سے زیادہ بارش موٹر وے ایم نائن پر نوری آباد کے قریب ہوئی ہے۔