پی آئی اے، اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان

94

لاہور (آن لائن) قومی ائر لائنز (پی آئی اے) نے اندرون کرایوں کی مد میں ایک بڑا ریلیف پیکیج متعارف کروا دیا ہے۔ جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، پی آئی اے کی جانب سے متعارف کروایا گیا، نیا پیکیج کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کے مسافروں کے لیے ہوگا۔ ترجمان کے مطابق20 کلو سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو
روپے ہوگا جبکہ دو طرفہ کرایہ 13 ہزار 5 سو مقرر کیا گیا ہے۔ 35 کلو سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے، اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔