یوکرین سے 65 ہزار میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ گئی

429

اسلام آباد: 65ہزار میٹرک ٹن گندم یوکرین سےپاکستان پہنچ گئی،درآمدی گندم کا دوسرا جہاز کوالٹی چیکنگ کے بعد کلیئر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزارت قومی غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ جہاز میں 65ہزار میٹرک ٹن گندم یوکرین سے لائی گئی ہے،محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی ٹیم نے گندم کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔

سیکریٹری وزارت قومی غذائی تحفظ نے درآمدی گندم کی بین الصوبائی ترسیل کے لیے چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا،بین الصوبائی نقل وحرکت کےلیے سندھ اور پنجاب کے چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا ہے۔

وزارت قومی غذائی تحفظ نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ درآمد ی گندم کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے،گندم کے اسٹریٹجک ذخائر کوبھی ضروری سطح پر برقرار رکھنے کا رادہ ہے،گندم کا تیسرا جہاز 69میٹرک ٹن گندم لے کر 8ستمبر کو کراچی پہنچے گا۔