سینیٹائزر سے حادثات میں اضافہ

274

کورونا وبا میں احتیاطی تدابیر کے تحت جہاں سینیٹائزر کا استعمال بڑھا ہے وہیں بے احتیاطی کے باعث اس سے حادثات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تازہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں گھر میں چوہلے کے قریب کھڑے ہوکر بوتل میں سینیٹائزر بھرنے والا شخص آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

56سالہ شخص کا 70 فیصد جسم جھلس گیا اور وہ اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے موت کو حادثہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون سینیٹائزر میں آگ لگنے سے جھلس گئی اور آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

خاتون اگربتی جلا رہی تھی کہ ہینڈ سینیٹز کے باعث آگ لگ گئی اور قریب پڑی سینیٹائزر کی بوتل بھی زد میں آگئی جس سے خاتون جھلس گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوسی نے فون کر کے حادثے کی اطلاع دی اور بچیوں کو گھر سے باہر نکالا۔