وزیراعظم کا کراچی کے لئے پیکج کا اعلان مثبت ہے،بلاول بھٹو

243

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے دورہ کے دوران کراچی کے لئے پیکج کا اعلان کیا ہے جو کہ ایک مثبت بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری کی جانب سے کراچی کے ضلع ویسٹ میں دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا گیا ہے کہ 800 ارب روپے سندھ حکومت کے ہیں اور 300 ارب روپے وفاق دے رہا ہے یہ اچھا اقدام ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے صوبے کے لیے اقدامات اٹھانے ہونگے کیونکہ پورے صوبے بارشوں سے بہت زیادہ نقصان ہواہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم پورے صوبے کے لیے ایسے اقدامات کرے جیسے 2010 میں وفاقی حکومت نے صوبے میں بارشوں کے دوران کیے تھے۔انہوں نے بتایا کہ2010 میں بارش اور سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ اور پاکستان کارڈ بناکر پیسے تقسیم کیے تھے۔

بلاول بھٹو نے بتایا ہے کہ کراچی سانگھڑ، ٹھٹھہ، میرپور خاص عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع بارش سے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جس سے ابھی صوبے میں مزید خطرات ہیں۔