الزامات کی بنیاد پر استعفا نہیں دیا جاسکتا، فواد چودھری

55

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ الزامات کی بنیاد پر استعفا نہیں دیا جاسکتا، شہبازشریف اور آصف زرداری صرف اپنے بچا ئو کے لیے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں، دونوں کے بچے ابوبچا ئومہم چلا رہے ہیں،جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے قربت مستقل تھی نہ دوری مستقل
،سیاست میں کوئی کبھی بھی واپس آسکتا ہے۔ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ کراچی کے مسائل کا مستقل حل لوکل گورنمنٹ اور آرٹیکل 140 اے کا نفاذ ہے،این ایف سی ایوارڈ پر گلا پھاڑنے والی پی پی صوبائی کمیشن پر خاموش کیوں ہے؟اضلاع کو حصہ دیئے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔فوادچودھری نے کہاکہ عاصم سلیم باجوہ کاکیس دیگر استعفوں سے الگ ہے ،صرف الزامات لگنے کی بنیاد پر استعفا نہیں دیاجاسکتا،انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے قربت مستقل تھی نہ دوری مستقل ،سیاست میں کوئی کبھی بھی واپس آسکتا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ شہباز، زرداری صرف اپنے بچائو کے لیے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں جبکہ دونوں کے بچے ’’ابوبچائو‘‘مہم چلا رہے ہیں۔