بدین: میر واہ نہر میںنوجوان ڈوب گیا، 4گھنٹے بعد لاش نکالی گئی

89

بدین(نمائندہ جسارت)بدین میر واہ نہر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا 4گھنٹے کی تلاش کے بعد لاش نکالی گئی۔ بدین شہر کے قریب واقع کراچی مین روڈ پر واقع میرواہ تلہار نہر میں نہاتے ہوئے بدین کا
رہائشی ذوالفقار ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔ غوطہ خوروں نے 4 گھنٹے کی کوشش کے بعد لاش برآمد کی۔اطلاع ملنے پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح، پیپلزپارٹی بدین کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمان بلوچ ایس ایچ اور بدین انور لغاری سمیت دیگر شہریوںکی بڑی تعدادجائے واقعہ پر پہنچ گئی۔