عاصم باجوہ کا استعفا قبول نہ کرنا مضحکہ خیز ہے، نفیسہ شاہ

68

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی رہنما نفیسہ شاہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے استعفے کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ استعفا قبول نہ کرنا مضحکہ خیز ہے۔ تبدیلی اور انصاف کا نعرہ لگانے والی سلیکٹیڈ حکومت بے نقاب ہو چکی ہے، ثابت ہوگیا کہ سلیکٹیڈ
وزیراعظم مافیا اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا وزیراعظم کو فوری عاصم سلیم باجوہ کا استعفا قبول کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے معاون خصوصی کی وضاحت اپنی جگہ لیکن معاملے کی آزادانہ تحقیقات بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا سلیکٹیڈ وزیراعظم کی کابینہ مسلسل اسکینڈلز کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا عاصم سلیم باجوہ کی شخصیت اب متنازعہ بن چکی ہے، معاون خصوصی کی حیثیت سے استعفا دیا گیا تو سی پیک اتھارٹی کی چیئرمین شپ سے کیوں نہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا اس سے قبل تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا سے استعفے لیے گئے لیکن حقائق پر پردہ ڈال دیا گیا۔پیپلزپارٹی سلیکٹیڈ وزیراعظم کا سلیکٹیڈ احتساب مسترد کرتی ہے۔