سندھ حکومت کی رال ٹپک رہی ہوگی کہ پیسے آرہے ہیں،نصرت سحر عباسی

73

کراچی(نمائندہ جسارت) حکومتی اتحادی جی ڈی اے کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی رال ٹپک رہی ہوگی کہ پیسا آرہا ہے۔سندھ حکومت پر کراچی کے مسائل حل نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے اعلانات کے سوا کچھ نہیں کیا۔وزیر اعظم کی جانب سے کراچی کے لیے پیکیج پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ اس وقت تو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ سندھ حکومت کی رال ٹپک رہی ہوگی کہ پیسا آرہا ہے۔یہ پیسا صرف کراچی نہیں پورے سندھ پر لگانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیاں برباد ہوگئیں،پوش علاقے ہوں یا غریب علاقے،ہر جگہ کے لوگ سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکیج ایسے لوگوں کے حوالے نہ کیا جائے جو پہلے ہی کرپشن میں ملوث رہے ہیں۔