وزیرستان، سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک

69

وزیرستان (آن لائن) جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی
وزیرستان کی تحصیل سروکئی کے علاقے شہور کاسکئی میں دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جس پر سیکور ٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر شمس الدین، کمانڈر رحمت اللہ عرف مانگڑی اورعادل شامل ہیں ۔