متحدہ وفد کی وزیراعظم سے ملاقات مردم شماری کرنے کا مطالبہ

60

کراچی(نمائندہ جسارت)وزیراعظم عمران خان سے ہفتے کو گورنرہائوس میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے پارٹی کے
کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی کے مسائل ۔ترقیاتی منصوبوں ۔ایم کیوایم پاکستان کے مطالبات اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے تمام مسائل کو سنا اور ان کو بتدریج قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میںوفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق بولے حکومت کو اپنی ذمے داری کرنا ہوگا، کچھ چیزیں ایک سال میں اور کچھ منصوبے 3 سال میں مکمل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر معمولی بارش کے بعد ہونے والے نقصانات ہر بھی بات ہوئی ہے۔ کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام معاملے کو دیکھی گی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک پیچ ہر ہیں۔فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ شہری سندھ پرتحفظات ہیں۔ کراچی کی مردم شماری درست نہیں ہوگی تو کیسے تمام چیزیں مہیا کی جائیں گی۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کراچی میں 1100ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بہت کچھ بتایا۔ ایڈمنسٹریٹر پر ہم سے مشاورت نہیں ہوئی۔