بھارتی فوج کی وادی لیپا میں بلا اشتعال گولہ باری

107

چناری(آن لائن)بھارتی فوج کی وادی لیپاء کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ سے 3 مکان اور ایک اسکول کو نقصان پہنچا، لوگوں نے زیر زمین مورچوں میں پناہ لیکر جانیں بچائیں، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی علی الصبح بھارتی فوج نے وادی لیپا کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں نوکوٹ گائوں میں دو ،چننیاں میں ایک رہائشی مکان اورایک اسکول کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی دوران فائرنگ مقامی لوگوں نے اپنی جان پر کھیل کر آگ پر قابو پایا اور سکول کو جلنے سے بچا لیا بھارتی گولہ باری کے دوران لوگ اپنے زیر زمین مورچوں میں محصور رہے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سو نگھ گیا جس کے بعد مقامی آبادی نے سکھ کا سانس لیا اور وآپس اپنے اپنے گھروں میں آئے ۔