کوٹری، غریب مستحق افراد میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم

35

کوٹری (پ ر) سماجی تنظیم تھردیپ کی جانب سے سہون کے نزدیک منچھر، جانگارا، باجارا کے اسکولوں میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے میڈیکل کیمپ اور روزانہ کی بنیاد پر تیار کھانے پینے کی اشیاء کا سلسلہ جاری۔ تھردیپ کی ڈسٹرکٹ منیجر نسرین خان کے مطابق سہون میں سماجی تنظیم کی جانب سے منچھر متاثرین کی مدد کے لیے یو سی بوبک منچھر بند پہنچ کر میڈیکل کیمپ لگا کر ایل ایس او بوبک کی جانب سے غریب مستحق افراد میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر نسرین خان نے بتایا کہ ضلع جامشورو میں کسی بھی قسم کی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثر ہونے والوں کی تھردیپ نے ہر وقت مدد کی اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منچھر کے غریب لوگوں کی پہلے بھی تھردیپ کی جانب سے مالی مدد کے لیے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 25 25 ہزار روپے کے مختلف خاندانوں میں چیک بھی تقسیم کیے تھے۔ تھردیپ واحد سماجی تنظیم ہے جس نے کووڈ 19 کے میدان میں خود کو منوایا ہے۔ جب تک علاقوں میں پانی ہے تب تک ان کی مدد کریں گے۔ ہم نے متاثرین کے لیے صاف پانی اور بچوں کی غذا کا بھی بندوبست کیا ہے اور روزانہ صبح و شام متاثرین کو تیار کھانے اور دوائیوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔