صحافی پر تشدد کرنے والے پولس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے

43

شہدادپور(نمائندہ جسارت) چیئرمین سولنگی قومی مووزرمنٹ ٹرسٹ کے سردار اسرار احمد سولنگی اور ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن سولنگی نے پریس کلب شہدادپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے سینئر صحافی نیوز کاسٹر مبشر سولنگی کو پولس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولس گردی بند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولس صحافی کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سردار اسرار احمد سولنگی نے کہا کہ صحافی مبشر سولنگی پر تشدد کرنے والے پولس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر سولنگی قومی موومنٹ ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے پورے سندھ میں پُر امن احتجاج کا اعلان کریں گے۔ سردار اسرار احمد سولنگی نے کہا کہ سولنگی قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے حصے کا کام کر رہی ہے۔ سولنگی برادری کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی جاتی ہے، بلدیاتی انتخابات میں سولنگی قوم اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔