حیدرآباد ،بیشتر علاقوں میں نکاسی اور صفائی کاکام نہیں ہوسکا

64

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے بیشتر علاقوں میں نکاسی اور صفائی کا مکمل نہیں ہوا، لطیف آباد نمبر 11.12 یونٹ نمبر 4,5,2,10، حالی روڈ، ٹنڈو یوسف، گجراتی پاڑہ، مکرانی پاڑہ، نورانی بستی ودیگر علاقوں میں نہ صرف گلی محلوں میں پانی جمع ہے بلکہ بازاروں میں گندگی اور کیچڑ کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں بحالی اور صفائی ستھرائی کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے، شہر میں گندگی اور غلاظت کے باعث مچھروں کی بہتات ہے جو کہ مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔ خود ڈی ایچ او ڈاکٹر لالا جعفر اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ مسلسل بارش کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے نشیبی علاقوں اور کچی آبادیوں میں شہری اور خاص طور پر بچے بیمار ہوئے ہیں لیکن تاحال پانی نکاسی اور گندگی کو ختم کرنے کا کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا ہے۔