میرپور خاص، مچھروں کی بہتات سے امراض پھوٹ پڑے

173

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) حالیہ تیز اور طوفانی بارشوں کے بعد سیم نالوں میں پڑنے والے شگافوں اور سیلابی پانی کی عدم نکاسی کے باعث روڈ کے کنارے اور راستوں پر بیٹھے دیہی علاقوں کے لوگوں پر مچھروں کی شکل میں ایک نیا عذاب نازل ہوگیا۔ زہریلے مچھروں کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں جانوروں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، بڑی تعداد میں جانوروں کی ہلاکتیں روز کا معمول بن گئیں جبکہ انسانوں میں بھی مختلف امراض پھوٹ پڑے۔ زہریلے مچھروں کی بہتات کے باعث مچھر دانیوں کی مانگ میں اضافہ، موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خور بے حس دکانداروں نے مچھر دانیوں کی قیمتوں میںچھے گنا اضافہ کرکے عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔ 30روپے گز والی مچھر دانی کا کپڑا 160 روپے گز میں فروخت، انتظامیہ خاموش تماشائی۔