ٹنڈوالہٰیار، ، منشیات فروش گرفتار، 404 مضر صحت مین پوری برآمد، مقدمہ درج

39

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 404 مضر صحت مین پوری برآمد، مقدمہ درج۔ ٹنڈوالہٰیار تھانہ بی سیکشن پولیس نے بکیرا روڈ پر گشت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے بکیرا روڈ پر واقع کیبین پر کارروائی کر کے منشیات فروش ندیم احمد شاہ کو گرفتار کرلیا، قبضے سے 404 مضر صحت مین پوری برآمد کرکے ندیم احمد ولد اصغر علی شاہ پر مقدمہ درج کرلیا۔