نجی اسکول مالکان کو بھی بنا سود قرض دیے جائیں، انور علی بھٹی

58

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر انور علی بھٹی نے کہا ہے کہ کوروانا وائرس اور تباہ کن بارشوں کی وجہ سے نجی اسکول کے مالکان بھی متاثر ہوئے ہیں، لہٰذا نجی اسکول مالکان کو بھی بنا سود قرض دیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر نے تعلقہ شجاع میرواہ گورچانی، جامعہ صدیقہ ایلیمنٹری اسکول شجاع آباد کے صدر شہزاد انجم آرائیں و دیگر عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم سعید غنی نے اعتراف کیا ہے کہ کووڈ 19 کی صورتحال بہت بہتر ہے، اسکول 15 ستمبر سے کھول دیے جائیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن خان، ڈویژنل صدر ارشاد خان، فرید خان، عمر بھٹی، خلیل فاروقی، محمد زبیر جبار، احسان مشتاق بھی موجود تھے۔