عاصم باجوہ بیگناہ ثابت ہونے تک عہدے چھوڑدیں، حافظ حسین

77

جہلم(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نیکہا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ بیگناہ ثابت ہونے تک عہدے چھوڑدیں، عمران خان کا کرپشن کے ملزم کا استعفا واپس کرنا سب سے بڑا یوٹرن ہے، عاصم باجوہ اگر اب بھی وہ اپنے عہدوں پر
قائم رہے تو پھر ثابت ہوگا کہ احتساب کے نام پرصرف ڈھونگ رچایا گیا ہے۔ حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں عمران خان کہا کرتے تھے کہ جب کسی پر کرپشن کا الزام لگے تو وہ اپنے منصب سے مستعفی ہوجائے لیکن اب وہ پیش کیے گئے استعفا کو بھی واپس کررہے ہیں جوکہ عمران خان کا ایک اور بڑا یوٹرن ہے۔جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ کچھ لوگ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں یا ان کو بالاتر رکھا جاتا ہے۔ جنرل پرویزمشرف دبئی میں بیٹھے ہیں، عاصم سلیم باجوہ کا کیس پانامہ کیس سے مماثلت رکھتا ہے وہاں بھی 2 بیٹوں کا مسئلہ تھا یہاں بھی 2 بیٹوں کا مسئلہ ہے۔