اپنی ذمہ داریوں سے غافل افسران حیدر آباد کیلیے ناسور ہیں،صابر قائمخانی

61

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد میں تعصبانہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل سروسز بالخصوص محکمہ واسا کے افسران سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی نے بارش کے بعدلطیف آباد کے مختلف علاقوں کو دورہ کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے
سیاسی وابستگی رکھنے والے سرکاری افسران اپنا قبلہ درست کرلیں، عوام کی خدمت ہی انکی ذمہ داری ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے غافل افسران حیدر آباد کیلیے ناسور ہیں۔انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے بعد لطیف آباد کے بہت سے علاقے تباہ حالی کا شکار ہے مگربدقسمتی سے ضلعی انتظامیہ بے حسی اور غفلت کا کردار ادا کررہی ہے۔