ڈھائی گھنٹے تک برف کے ڈبے میں قیام کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

316

یورپ کے ملک آسڑیا میں ایک شخص نے ڈھائی گھنٹے تک برف کے ڈبے میں رہ کر اپنا پچھلا عالمی ریکارڈ طور ڈالا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریا میں 42 سالہ شخص نے دو گھنٹے، 30 منٹس اور 57 سیکنڈز تک 200 کلو گرام سے بھرے برف کے ڈبے میں قیام کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

42 سالہ شخص نے 2019 میں 30 منٹس تک برف سے بھرے ڈبے میں قیام کیا تھا۔

اسٹنٹ دکھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 42 سالہ جوزف کوئبرل نے بتایا کہ میں نے درد کا مقابلہ مثبت جذبات کو اپنی طرف متوجہ کر کے کیا۔ میں نے اچھے احساس کو سوچنا شروع کیا جس سے درد کی شدت کم ہوئی۔