کمسن بچے نے سانپ کو چبا کر مار ڈالا

441

بھارت میں ایک سال کے بچے نے صحن میں کھیلنے کے دوران سانپ کو پکڑ کے چبا لیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے ایک گاؤں بولاپور میں پیش آیا۔ بچہ گھر کے صحن میں کھلونوں سے کھیل رہا تھا کہ اسی دوران چھوٹا سا سانپ صحن میں گھس آیا۔ بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھ کر اپنے دانتوں سے چبا چبا کر مار دیا۔

بچے کی ماں جب باورچی خانے سے لوٹیں تو دیکھا کہ بچہ منہ میں کچھ چبا رہا ہے۔ ماں نے جب بچے کا منہ کھول کر دیکھا تو ان کی چیخیں نکل گئیں۔

ماں نے فوراً بچے کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو نگہداشت یونٹ میں شفٹ بچے کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹروں نے بچے کے ہمراہ لائے لگائے سانپ کا بھی معائنہ کیا اور پھر بچے کو زہر کے خاتمے کا انجکشن لگایا۔

ڈاکٹروں نے کہا کہ ماں بالکل آخری لمحات میں بچے کو اسپتال لائی، اگر زرا بھی دیر ہوجاتی تو بچے کی حالت بگر سکتی تھی۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔