مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا کمپیوٹرائزڈ داخلہ ٹیسٹ ختم

74

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا کمپیوٹرائزڈ داخلہ ٹیسٹ کامیابی سے ختم ہوگیا، جامعہ مہران جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں داخلے کے لیے پہلی مرتبہ جامعہ مہران نے کمپیوٹرائزڈ داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا جس میں مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد امیدواران نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ ملک کی سرکاری جامعات میں جامعہ مہران نے سب سے پہلے داخلہ ٹیسٹ متعارف کروایا تھا اور اس بار جامعہ نے نئے تعلیمی سال کے لیے داخلہ کے لیے کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ جامعہ مہران کا کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ دینے والے طلبہ و طالبات سمیت والدین نے بھی جامعہ مہران کی جانب سے داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات کو سراہا گیا۔