حیدر آباد میں یوم دفاع پاکستان نہایت جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا

122

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح حیدر آباد میں یوم دفاع پاکستان نہایت جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے ریلیاں پہنچی۔ پاکستان میٹرو یونٹ حیدر آباد کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی سے مسعود عالم نادر ابڑو، کامران ریاض ودیگر نے خطاب کیا۔ پختون اتحاد کی جانب سے صابر خان سلیمان خان، شاہزیب خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔