بدین، وکیل رہنما بابو سرفراز جتوئی پر قاتلانہ حملے کیخلاف وکلا کا بائیکاٹ اور احتجاج

69

بدین (نمائندہ جسارت) بدین میں لاڑکانہ کے سینئر وکیل رہنما بابو سرفراز جتوئی پر قاتلانہ حملے کیخلاف بدین میں وکلا کا بائیکاٹ اور احتجاج، سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کے بعد عدالتی احاطے میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر وکلا رہنمائوں دلدار خان پٹھان، آزاد امیر حسن پنہور اور دیگر نے کہا کہ بابو سرفراز جتوئی پر حملے کے ملزمان گرفتار اور لاپتا وکیل محب آزاد لغاری کو فوری بایاب کیا جائے۔