وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اداروں کو فعال بنانے کےلیے وسائل کا بھر پور استعمال ضروری ہے ہمارا مسئلہ یہ ہے ہر ترقیاتی کام قرض کی رقم سے ہی ہوتا ہے۔
اسلا م آباد میں سرکاری املاک کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے علی زیدی نے کہا کہ حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت پرگامزن ہے، اداروں کو فعال بنانے کیلئے وسائل کا بھرپوراستعمال ضروری ہے، حکومت کا کام کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کراناہے۔
انہوں نے کہا کہ 50سال سے سرکاری زمینوں پر تنازعات چلے آرہے ہیں اور جب بھی کوئی ترقیاتی منصوبہ بنانا ہو تو قرض کی رقم لی جارتی ہے یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔