دنیا کا سب سے بڑا خار پشت

315

برٹش کولمبیا کی ایک طالبہ کو گینیز ورلڈ ریکارڈ نے میکسیکن ساحل سے دنیا کا سب سے بڑا بحری خارپشت (sand dollar) ڈھونڈنے پر  گینیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے۔

اوپر دی گئی تصویر میں دنیا کا سب سے بڑا بحری خار پشت دیکھا جاسکتا ہے۔

کولڈ واٹر کی رہائشی نیکو وونگ جو چوتھے گریڈ میں پڑھتی ہیں، نے بتایا کہ  یہ بحری خارپشت انہیں ال سرجنٹا کے ساحل سے ملا ہے، یہ اُن کے سر سے بھی بڑا ہے۔

وونگ کے خاندان نے اس حوالے سے تمام ضروری کاغذات گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیجے جنہوں نے وونگ کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک سرٹیفیکیٹ بھیج دیا ہے۔ وونگ کے بحری خار پشت کی  اصل پیمائش تو واضح نہیں لیکن اس سے پہلے یہ ریکارڈ 6 انچ قطر کے خار پشت کا تھا۔