سوڈان میں 30 سالہ اسلامی قانون ختم، سیکولرزم کا بول بالا

494

سوڈان میں 30 سال سے نافذ اسلامی قانون کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ مذہب کو سیاست و قانون سے علیحدہ کرنے کی بات پر بھی رضا مندی کا اظہار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سوڈان کی حکومت نے شمالی افریقہ میں 30 سال کے اسلامی قانون کو ختم کرتے ہوئے مذہب کو ملکی سیاست و قانون سے الگ کرنے کی بات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور پیپلز لبریشن موومنٹ (باغی گروپ) کے لیڈر عبدالعزیز ال ہیلو نے معاہدے پر دستخط بھی کئے ہیں۔

معاہدے کے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کے جمہوری ملک بننے کے لئے جہاں سبھی شہریوں کے حقوق شامل ہیں، یہاں آئین کو مذہب اور ریاست کی علیحدگی کے اصولوں پر مبنی ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ  سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ (نارتھ ریبل گروپ) نے حکومت کے ساتھ کسی بھی ایسے معاہدے پر دستخط کرنے سے منع کردیا تھا، جو سیکولر اقدار کی نفی کرتا ہے۔