ملائشیا نے پاکستان سمیت 23 ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

401

ملائیشیا نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سینئر وزیر دفاع نے آفیشل فیس بک پوسٹ کے ذریعے پاکستان اور امریکا سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جہاں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔

ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن نے جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ان میں امریکا، برازیل، بھارت، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقا، میکسیکو، سپین، ارجنٹینا، چلی، ایران، برطانیہ، بنگلا دیش، سعودی عرب، فرانس، پاکستان، ترکی، اٹلی،عراق فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہے۔

محکمہ امیگریشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے یہ پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔