غیرملکی پاکستان کی لبرل سرمایاکاری سے استفادہ کریں، عارف علوی

105

اسلام آباد (آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک لبرل اور سرمایہ کاری دوست پالیسی اپنائی ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لبرل سرمایہ کاری کے ماحول سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ صدر عارف علوی سے فورٹسکیو گروپ کے چیئرمین اینڈریو فورسٹ کی سربراہی میںآ سٹریلین وفد نے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر صدر نے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرمایا کاری پالیسی غیر ملکی سرمایا کاروں کے لیے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو معدنیات کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں 80،000 میگاواٹ ہائیڈل بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں۔اینڈریو فورسٹ کا اس موقع پر کہناتھاکہ فورٹسکو گروپ پن بجلی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے۔