حیدر آباد چیمبر الیکشن،8 امیدوار بلامقابلہ کامیاب

111

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل و ریٹرننگ آفیسر الیکشن برائے سال 2020-21 ء عبدالوحید کے اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹیو کمیٹی کی 8 خالی ہونے والی نشستوں کے لیے 17 اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے 9 اُمیدواروں محمد ادریس میمن، رانا غلام رسول، شیخ احمد حسین، محمد فرحان اقبال، نارو مل، وسیم احمد قریشی، ڈاکٹر محمد یوسف، سہیل احمد قریشی اور جاوید حسین قریشی نے اپنے
کاغذات واپس لے لیے۔ اِس طرح 8 نشستوں پر 8 اُمیدوار جن میں سلیم الدین قریشی، محمد ندیم یعقوب، چودھری محمد اسلم، محمد نعیم شیخ، شفقت اللہ میمن، محمد اقبال عاربیانی اور محمد الطاف میمن باقی رہ گئے ہیں جو بلا مقابلہ غیر سرکاری طور پر کامیاب ہوگئے ہیں۔