قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے ایس اوپیز جاری

106

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے لیے14 ستمبر کو شروع ہونے والے اجلاس کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق ارکان کوکسی مہمان کو نہ لانے کا کہاگیا ہے، ارکان اسمبلی کے لیے کورونا ٹیسٹ سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 14 ستمبر کی شام 4 بجے طلب کیا ہے۔