معمولی بارش نے انتظامی کارکردگی کی قلعی کھول دی، نوید شیخ

99

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری نوید شیخ نے لطیف آباد کے مختلف یونٹس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ لطیف آباد اور سٹی کی گلی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں جگہ جگہ گندگی وغلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ سیوریج سسٹم تباہ ہوچکا ہے، نکاسی کے نظام کا اتنا برا حال ہے کہ ہر سڑک اور گلی میں پانی کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معمولی بارش نے حیدر آباد کی شہری انتظامیہ کی چار سالہ کارکردگی کی قلعی کھول کر عوام کے سامنے رکھ دی ہے، سارا شہر ندی نالوں کا منظر پیش کررہا ہے، غریب عوام کو سبزباغ دکھا کر اور کسی نے زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کا نعرہ لگا کر ووٹ لیے اور اپنی جبیں بھریں، شہر کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ نوید شیخ نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے نمائندے منتخب ہوکر حیدر آباد کو لاہور کی طرز کا جدید شہر بنائیں گے۔