بقایا تنخواہیں آن لائن کے ذر یعے ارسال کی جائیں، ملازمین محکمہ جنگلی حیات بدین

130

بدین (نمائندہ جسارت) محکمہ جنگلی حیات کے ملازمین کا تنخواہوںکی عدم ادائیگی کیخلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، تنخواہیں فوری ادا کی جائیں، ملازمین کا مطالبہ۔ محکمہ جنگلی حیات میں کام کرنے والے سیکڑوں ملازمین نے تنخواہیں بروقت نہ ملنے کیخلاف بدین پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین شاہ جہان تھیبو، اورنگزیب بھرگڑی، رجب سمیجو نے کہا کہ ہماری تنخواہیں آن لائن نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر سے ملتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بقایا تنخواہیں آن لائن کے ذریعے تنخواہیں ارسال کی جائیں۔