ن لیگ کی تاریخ انتقامی سیاست سے بھری پڑی ہے، شہباز گل

126

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 30سال سے قومی ادارے استعمال کرنے والے اپنے سائے سے ڈر رہے ہیں انتقامی سیاست سے ( ن ) لیگ کی تاریخ بھری پڑی ہے، 637 ملین کے فنڈ شاید خاقان
عباسی اور اسکے بیٹے عبداللہ خاقان کے اکائونٹ میں آئے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ںنے سابق وزیراعظم شاید خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف اپنے کرپشن کیسز کے حساب سے اسپتال آتے جاتے ہیں نواز شریف کی صحت پر بات کی ہے تو پلیٹ لیٹس کی رپورٹ شیئر کردی 30سال سے قومی ادارے استعمال کرنے والے اپنے سائے سے ڈر رہے ہیں انتقامی کارروائی کرنے والے پو لیٹکل انجئنرنگ کا راگ الاپ رہے ہیں بھارتی کمپنی سے پیسے لینے والے احتساب کو اپنی جیب میں سمجھتے ہیں ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ 637ملین کے فنڈ ز آپ اور آپکے بیٹے عبداللہ کے اکائونٹ میں آئے چور مچائے شور کے مصداق وایلا کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔