سندھ ‘ بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

112

کراچی نمائندہ جسارت) سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیے‘ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی منظوری سے صوبائی چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق افتخار احمد شلوانی ایڈمنسٹریٹر کراچی اور انیس احمد دستی ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد مونسپل کارپوریشن ہوں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری کو ایڈمنسٹریٹر ڈسڑکٹ کونسل کراچی بنا دیا گیا ہے‘ گریڈ 19 کے افسر نثار میمن ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سکھر اور گریڈ 18 کے افسر ولی محمد بلوچ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ تعینات کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز ضلع جنوبی، وسطی، شرقی،غربی، کورنگی ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز مقرر کردیے گئے۔دوسری جانب سندھ کی ٹائون کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو ذمے داریاں دی گئی ہیں۔