سابق ایس پی سلیم الرحمن کو سینیارٹی نہ دینے کیخلاف اپیل مسترد

106

لاہور (نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے سابق ایس پی سلیم الرحمن کو سینیارٹی نہ دینے کیخلاف اپیل زاید المعیاد ہونے کی بنیادپر مسترد کر دی۔درخواست گزارکے مطابق 2003 ء سے سینیارٹی نہ دے کر ان کی حق تلفی کی گئی،سروس ٹریبونل نے داد رسی کے بجائے حقائق کے بر عکس فیصلہ دیا۔ اپیل میں سروس ٹریبونل کے سینیارٹی کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔