عدالت نے ڈاکٹر ماہا علی شاہ مبنہ خودکشی کیس کی تحقیقات کے لیے پولیس کی جانب سے متوفیہ کی قبرکشائی کی درخواست کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن جج طارق محمود نے قبرکشائی سے متعلق پولیس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ گزری تھانے میں درج ہوا تاہم ایس ایس پی ساؤتھ نے متعلقہ مجسٹریٹ یا ٹرائل کورٹ سے قبرکشائی کے لیے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا۔
عدالت نے ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کی درخواست مسترد کر دی۔
کراچی: ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی نے سیشن جج میرپورخاص کو ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ماہ کی موت کی تفتیش کے لیے قبر کشائی ضروری ہے، 18 اگست کو ڈاکٹر ماہا گولی سے زخمی ہوئی اور اسپتال منتقلی کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔
خط کے مطابق جناح اسپتال کے ڈاکٹر عرفان نے میڈیکل رپورٹ غلط بنائی، ڈاکٹر ماہا کی موت کے معاملے پر ڈاکٹر عرفان، جنید خان اور وقاص رضوی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈاکٹر ماہا علی شاہ خودکشی کیس میں نامزد ملزم عرفان قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا تھا البتہ ملزم نے ضمانت قبل از گرفتارحاصل کرلی تھی۔