وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

241

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں  ملکی سیاسی، معاشی اورکورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں مختلف  عہدوں پر تقرریوں، منظوریوں اور دیگر اہم معاملات پر فیصلے کیے جارہے ہیں۔

کابینہ پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی ٹرمینلز کی منظوری دے گی جب کہ کابینہ ایکس کیڈرپوسٹس پرجوڈیشل افسربھرتی کرنے کی منظوری دے گی۔

کابینہ کی قانون سازی کمیٹی کے مینڈیٹ میں اضافہ کی منظوری دی جائے گی، کابینہ وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے گی اور پاکستان میں فیری سروس کا آغاز کرنے کی منظوری دے گی۔