نیب کی کارروائی ،کروڑوں روپےغبن کرنے والے 3ملزمان گرفتار

190

کوئٹہ:نیب کی ایک اور کارروائی کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی محکمہ صحت سمیت 3ملزمان گرفتار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جس میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی محکمہ صحت سمیت 3افراد  ملوث پائے گئے ہیں،ملزمان کو 40کروڑ روپے کی غبن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے انجکشن کی خریداری کی رقم ایڈوانس میں وصول کی،انجکشن سپلائی صرف سرکاری کاغذوں میں دکھائی گئی،مشتاق رئیسانی کیس کے بعد یہ دوسرا بڑا کیس ہے۔